پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ ،ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی، شریف برادران کی گرفتاری کے بعد اب کن کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشے کے پیش نظر پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے اور مریم نواز کو ایک مرتبہ پھر سے سیاسی میدان میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی گرفتاری اور جیل میں اسیری اور مریم نواز کی خاموشی کے بعد مسلم لیگ ن دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور

عین ممکن ہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بھی اْبھر کر آجائے جس کی نمائندگی چودھری نثار علی خان کریں تاہم اب فارورڈ بلاک بننے سے روکنے کے لیے مریم نواز کو پارٹی معاملات اور سیاسی میدان میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے ساتھ مریم نواز کو بھی سیاسی میدان میں فرنٹ پر کھڑا ہونے اور ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز جارحانہ پالیسی کی بجائے ن لیگی ارکان اسمبلی سے رابطے کر کے متوقع فارورڈ بلاک کا راستہ روکنے کی کوشش کریں گی۔ اہم لیگی رہنماؤں نے اپنی قیادت کو کہہ دیا ہے کہ شہباز شریف ،نواز شریف کی گرفتار ی کے بعد لیگی ارکان اسمبلی کی اکثریت شاید بہت عرصہ تک پارٹی کے ساتھ نہ رہ سکے اور اگر نواز شریف اور شہباز شریف چند ماہ اور جیل میں رہے تو بہت سے اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں یا کوئی نیا فارورڈ گروپ بنا سکتے ہیں اور اگر حمزہ شہباز بھی گرفتار ہو گئے تو پھر فارورڈ بلا ک کے خدشات پہلے سے زیادہ بڑھ جائیں گے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ن لیگ نے حمزہ شہباز کے ساتھ ساتھ مریم کو بھی بھر پور طریقے سے نہ صرف متحرک کرنے بلکہ انہیں پارٹی کے اندر کوئی ذمہ داری سونپنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی قائد میاں نواز شریف کی درخواست ضمانت کی ابتدائی سماعت تک مریم نواز کی طرف سے ارکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

اور سماعت کے دوران حالات کو دیکھتے ہوئے پھر ایک ن لیگی ارکان پارلیمنٹ کا ایک اجتماع کیا جائے گا جس میں یہ ظاہر کیا جائے گا کہ ن لیگ متحد ہے اور اس اجلاس کا فیصلہ بھی نواز شریف کے مقدمات کی سماعت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اہم لیگی رہنماؤں کی مشاورت اور رائے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگی قیادت اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے تنظیم سازی اور اپنے ارکان پارلیمنٹ کو متحرک کرنے پر توجہ دیں گے تاکہ فارورڈ بلاک کا راستہ روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تو ن لیگ کی قیادت کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئے تھے، کئی اراکین اسمبلی نے مریم نواز کی قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مریم نواز کے کہنے پر اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست اور احتجاجی تحریک شروع کی گئی تو وہ کسی صورت میں بھی پارٹی کا ساتھ دیں گے اور نہ ہی مظاہروں میں آئیں گے۔تاہم اب مریم نواز نے احتجاجی اور جارحانہ سیاست کی بجائے پارٹی کی تنظیم سازی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریم نواز نے اپنا میڈیا سیل بھی بحال کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے تحت مریم نواز آئندہ ہفتے اپنی میڈیا ٹیم سے ملاقات کر کے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…