اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی نے قوم کو ایک اورخوشخبری سنادی

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قوم کو ایک اورخوشخبری سنادی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ زمبابوے دورے کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی،پاکستان پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش کو دوروں کی دعوت دے چکا ہے اور وقت آ گیا ہے برصغیر کی ٹیمیں زمبابوے کو مثال بنا کر پاکستان کے دورے کریں۔جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایشین ٹیموں کوسب سے پہلے آگے آنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاحال سیکھ رہا ہے کہ مہمان ٹیموں کو کیسے محفوظ ترین سکیورٹی دی جاتی ہے لیکن پھر بھی اس دورے سے ثابت ہو جائے گا کہ پاکستان مہمان ٹیموں کو تحفظ دے سکتا ہے۔ہم سیریز کے حوالے سے بہت پر امید ہیں کیونکہ توقع ہے کہ اس پیشرفت کے بعد مستقبل میں دوسری ٹیموں کیلئے بھی دروازے کھل جائیں گے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے ہمیں، حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کو تجربہ ہوگا کہ مہمان ٹیموں کو کس طرح مزید بہتر سکیورٹی دی جا سکتی ہے۔پاکستان پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش کو دوروں کی دعوت دے چکا ہے اور شہریار کے مطابق وقت آ گیا ہے برصغیر کی ٹیمیں زمبابوے کو مثال بنا کر دورے کریں۔بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال کرنے کی کوششوں میں ہماری مدد کریں۔ انہوں نے آج جمعہ کو کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی کی سکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں علاقوں کو مکمل بند کیا جا سکتا ہے۔قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں جیمرز کا سہارا لیں گی اور شائقین کو میٹل ڈیٹکٹرز سمیت سکیورٹی کی تین تہوں سے گزرنا ہو گا۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ اسٹیڈم کے اطراف موجود دکانوں اور رستورانوں کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ دورے کے دوران اپنا کاروبار بند رکھیں۔انہوں نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ شکریہ ادا کرنے کے طور پر گراﺅنڈ میں زمبابوے ٹیم کا بھی ساتھ دیں۔زمبابوے نے دباﺅ کے باوجود دورہ کر کے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، لہٰذا میں عوام سے درخواست کروں گا کہ وہ گرین شرٹس کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کو بھی خوب داد دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…