جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نیب کو اپنا نام (ن) اکاؤنئٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے : مریم اورنگزیب

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے لہذا نیب کو اپنا نام نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے، نیب نے شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے، شہبازشریف کے خلاف صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے؟ کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا؟ اگر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو وزیراعلی کے پی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعلی پنجاب اور پارٹی صدر شہبازشریف سے نیب کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی تفتیش پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آج کی نئی خبر اور نیا تماشہ، آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ ہے، نیب نے شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ نیب کو باضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکاؤنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے، نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔لیگی ترجمان نے سوال اٹھائے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے؟ کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا؟ اگر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو وزیراعلی کے پی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا؟ سیر و تفریح کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے کیس پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟مریم اورنگزیب نے عمران خان کی بہن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ علیمہ خان کی غیر قانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے حوالے سے بھی سوال کیا کہ نیب جہانگیر ترین پر کیوں خاموش ہے؟ جہانگیرترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…