صنعاء(این این آئی)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس باغیوں کے زیر قبضہ شہر صنعاء پہنچ گئے ۔ اس دورے کے دوران گریفتھس صنعاء میں امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس خانہ جنگی کی وجہ سے دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران وہ باغی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں
میں بندرگاہی شہر الحدیدہ میں طے پانے والے جنگ بندی کے کمزور معاہدے پر گفتگو کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کوشش ہو گی کہ الحدیدہ میں قیام امن کے لیے حوثی باغیوں کی حمایت حاصل کر لی جائے۔ اس دورے کے دوران گریفتھس صنعاء میں امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس خانہ جنگی کی وجہ سے دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔