جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی کا سلیکٹرزسے اہم مطالبہ

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے جب کہ 6 سال بعد اپنی سرزمین پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے جب کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے لئے جیت کا دعویٰ کرنا آسان نہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور زمبابوے ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے جب کہ 6 سال بعد اپنی سرزمین پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے اور اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ملک میں کھیلنا کا موقع ملنا اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کے لئے جیت کا دعویٰ کرنا آسان نہیں لہذا بھرپور محنت سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیلنٹڈ لڑکوں کو منتخب کیا ہے لہذا انہیں لڑکوں سے ٹیم کمبی نیشن بنائیں گے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کی تیاری کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔ محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اب تمام کھلاڑیوں کا انتخاب پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ہوگا جو لڑکا اچھا نہیں کھیلے گا وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا تاہم سلیکٹرز سے درخواست کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے 3 ماہ قبل ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے تاکہ لڑکے مکمل اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں شریک ہوں اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…