پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تبدیلی کے بلند بانگ دعویداروں نے ملک کو دنوں کے اندر دیوالیہ کر دیااسلام آباد میں لانگ و ملین مارچ کا اعلان کردیاگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے مولانا محمد خان شیرانی اور جمعیت پنجاب کے امیر ڈاکٹرقاری عتیق الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تبدیلی کے بلند بانگ دعویداروں نے ملک کو دنوں کے اندر دیوالیہ کر دیاہے، مہنگائی ، بیروز گاری میں ہوش ربا اضافے کے ساتھ خارجہ محاذ پر حکمرانوں کی مغرب نوازی قومی المیہ بن چکی ہے

انہوں نے کہا کہ نہاد اور جعلی حکمران ملک کے نظریاتی و اسلامی تشخض کو ختم کرنے کے عالمی ایجنڈے پر اندھا دھند عمل پیرا ہے انہوں نے مظفرگڑھ ملین مارچ کی تاریخ ساز کامیابی پر اظہار اطمینان اور جنوبی پنجاب کے تمام جماعتی و دینی احباب کو خراج تحسین کیا اس موقع پر ملاقات میں جماعتی و تنظیمی صورتحال کے علاوہ تحریک ناموس رسالت کو پنجاب میں مزید منظم کرنے اور اس میں تیزی لانے کے متعلق طویل مشاورت ہوئی قائد جمعیت نے تحریک ناموس رسالت کے حوالے سے پنجاب بھر بالخصوص شمالی پنجاب کے جماعتی ذمہداران و کارکنان کو اپنی صف بندی مکمل کرنے کی ہدایت کی قائد جمعیت نے کہا آسیہ مسیح کے کیس میں حکمران اور عدلیہ دونوں نے عالمی اداروں سے خفیہ ڈیل کی ھے، جو اب طشت ازبام ہوچکی ہے ملک بھر اور بالخصوص پنجاب کے دینی کارکنوں کو ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا ہوگا عنقریب اسلام آباد میں لانگ و ملین مارچ کا اعلان کیا جائے گا، جو یہود نوازحکمرانوں کی رخصتی تک جاری رہے گا۔ قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے مولانا محمد خان شیرانی اور جمعیت پنجاب کے امیر ڈاکٹرقاری عتیق الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تبدیلی کے بلند بانگ دعویداروں نے ملک کو دنوں کے اندر دیوالیہ کر دیاہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…