منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پیرو : سال نو کا انوکھا جشن، لوگ آپس میں لڑ پڑے

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر میں‌ سال نو کے جشن میں آتش بازی ہوتی اور خوشیاں منائی جاتی ہیں، البتہ لاطینی امریکا کے ایک ملک میں‌ شہری آپس میں‌ جھگڑ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں دنیا بھر میں سال نو کے لیے میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ میلہ پیرو کی ریاست جمبیو کلاس میں منعقد ہوتا ہے، جہاں‌ نئے سال کے موقع پر لوگ اکٹھے ہو کر ہاتھا پائی کرتے ہیں ۔ اس انوکھے میلے کا مقصد یہ ہے کہ علاقے کے باسی آپس میں‌ لڑ جھگڑ کے ماضی کے اختلافات اور

قضیوں‌ کو حل کر لیں اور نئے سال کا خوش گوار آغاز کر یں۔ یہ ہاتھا پائی باقاعدگی ریفری کی نگرانی میں ہوتی ہے، اس لیے یہ کبھی خونیں شکل اختیار نہیں‌ کرتی ۔اس میلے کے وسیلے قانونی معاملات، گھریلو اختلافات اور رومان سے جڑے جھگڑوں کا بھی تصفیہ کیا جاتا ہے۔اس موقع پر اکھاڑے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور کھانے پینے کی محفل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقامی افراد اسے اپنے کلچرل کا مثبت چہرہ خیال کرتے ہیں ۔یہ انوکھا فیسٹول پیرو کی ریاست جمبیو کلاس کی پہچان بن چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…