اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

قادر خان کے بیٹے نے گووندا کی منافقت کا پول کھول دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے بالی ووڈ فنکاروں کی بے حسی پر اپنے غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو میرے والد کا بیٹا کہنے والے گووندا نے آج تک انہیں فون نہیں کیا۔بالی ووڈ کے مرحوم اداکار و مصنف قادر خان کے ساتھ

متعدد فلموں میں کام کرنیوالے اداکار گووندا نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قادر خان نا صرف ان کے استاد تھے بلکہ وہ ان کے والد کی طرح تھے۔گووندا کے اس بیان پر قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے ہنستے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کی بے حسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مہربانی کرکے گووندا سے پوچھیں کہ خود کو قادر خان کا بیٹا کہنے والے نے انہیں کتنی بار فون کرکے ان کی صحت کے متعلق پوچھاتھا، یہاں تک کہ انہوں نے میرے والد کے گزر جانے کے بعد ایک بار بھی فون نہیں کیا۔سرفراز نے مزید کہا کہ ’’میرے والد بالی ووڈ میں بہت سارے لوگوں کے قریب تھے لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا خاص تعلق تھا، وہ بچن صاحب سے بے حد محبت کرتے تھے۔ والد کی بیماری کے دوران میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کسے یاد کرتے ہیں تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کو بہت یاد کرتے ہیں۔ میں چاہتاہوں بچن صاحب کو یہ بات معلوم ہو کہ میرے والد آخری وقت تک صرف ان کے بارے میں ہی باتیں کرتے رہتے تھے۔‘‘خوش قسمتی سے میرے والد کے تین بیٹے آخری وقت میں ان کی دیکھ بھال کے لیے موجود تھے جب وہ اس دنیا سے گئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، میرے والد کے آخری سال بہت تکلیف میں گزرے لیکن ہم نے انہیں کینیڈا میں بہترین علاج فراہم کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…