منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وہ ملک جہاں نصف آبادی کے پاس’فل ٹائم‘ نوکری نہیں ہے

datetime 22  مئی‬‮  2015

ہالینڈ کی نصف سے زائد آبادی کے پاس محض جزوقتی ملازمت ہے اور شہریوں کی بھاری تعداد ہفتے میں 36 گھنٹے سے بھی کم کام کرتی ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے شہری دنیا کی خوش ترین قوم ہیں اور ان کے پاس یہ اعزاز کئی سال سے چلا آرہا ہے۔ حقیق کاروں کا کہنا ہے کہ 26.8 فیصد مرد اور 76.6 فیصد خواتین روزانہ تقریباً 6گھنٹے کام پر صرف کرتے ہیں جبکہ باقی وقت خاندان کے ساتھ، تفریح طبع کے لئے اور ورزش کے لئے وقف کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس قوم کی خوشی کا راز غالباً گھریلو زندگی اور ورزش پر زیادہ توجہ دینا ہے۔ اخبار ”دی اکانومسٹ“ کے مطابق ہالینڈ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اچھی گزر اوقات کے لئے دو دو نوکریاں نہیں کرنی پڑتیں اور یہ مختصر وقت کی پارٹ ٹائم نوکری کرکے بھی اتنا کمالیتے ہیں کہ زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔ ہالینڈ نے خوش ترین قوم کی فہرست میں 28 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑا ہے اور اس کے عوام گھریلو زندگی کے لئے وقف کردہ وقت اور ورزش پر صرف کئے گئے وقت کے لحاظ سے بھی سرفہرست ہیں۔ برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہالینڈ کے شہریوں کی اکثریت ہفتے میں کم از کم چار دن درمیانے درجے کی ورزش کرتی ہے۔ ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ کام کے لئے کم گھنٹے صرف کرنے کی وجہ سے انہیں ورزش کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کی نعمت ملتی ہے جبکہ دوسری جانب اچھی صحت کی وجہ سے یہ نہ صرف بہتر کام کرسکتے ہیں بلکہ خوشگوار گھریلو زندگی بھی گزارتے ہیں



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…