پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ ،پیپلزپارٹی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی حکومت نے خود صرف 5مہینوں میں پاکستانیوں کو مزید کتنا مقروض کردیا؟معاشی ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھتی ہوئی عالمی ادائیگیاں،پی ٹی آئی حکومت نےپانچ ماہ کے دوران  1 ارب 80 کروڑ ڈالر کا نیا قرض لیا۔ پاکستان پر کل واجب الادا بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تک پہنچ گئے.اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران حکومت نے 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جبکہ گذشتہ مالی سالی کے انہی پانچ ماہ کے دوران 2 ارب 80 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا تھا۔ دنیا نیوز کے مطابق پانچ ماہ میں چین سے 75 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ سے

ساڑھے  27 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، ان تمام قرضوں میں ابھی سعودیہ عرب سے ملنے والی رقم شامل نہیں ۔گذشتہ مالی سال حکومت نے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا تھا، اس وقت پاکستان پر کُل واجب الادا بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو جی ڈی پی کے31 فیصد کے برابر ہیں۔ رواں مالی سال حکومت کو 9 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ روش جاری رہی تو مالی سال کے اختتام پر بیرونی قرضے 105 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…