جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

چینی سائنسدانوں نے تانبے کو ’’سونا‘‘ کیسے بنایا؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) قصے کہانیوں میں لوہے کو سونے میں بدل دینے کی طاقت رکھنے والے ایک پتھر کو پارس پتھر کا نام دیا گیا مگر چین میں تو ایسا سائنسدانوں نے کرکے دکھا دیا۔ جی ہاں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سستے تانبے کو ایک ایسے میٹریل میں بدل دیا جو کہ لگ بھگ سونے جیسا ہے۔ جریدے جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ایک تحقیق میں کہا گیا کہ اس دریافت سے مہنگی

اور نایاب دھاتوں کا کارخانوں میں استعمال نمایاں حد تک کم کیا جاسکے گا۔ ڈالیان انسٹیٹوٹ آف کیمیکل فزکس کے سائنسدانوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تانبے کو گرم اور برقی طور پر چارج آراگون گیس میں چھوڑا جس نے تانبے کی سطح پر ریت کی ایک پتلی تہہ سی بنادی۔ اس ریت کی ہر تہہ میں چند نانومیٹرز تھے اور محققین نے بعد ازاں اس میٹریل کو ری ایکشن چیمبر میں ڈال کر کوئلے کو الکحل میں بدل دیا، جو کہ ایک پیچیدہ اور مشکل کیمیائی عمل ہے جو کہ قیمتی دھاتوں کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق تانبے کے نانو میٹر کی کیٹالیٹک کارکردگی سونے یا چاندی سے ملتی جلتی تھی۔ تانبا وزن اور دیکھنے میں سونے جیسا ہی ہوتا ہے اور صدیوں سے کیمیائی ماہرین اسے سونے میں بدل کر فوری امیر ہونے کا خواب دیکھتے رہے ہیں۔ تاہم چینی سائنسدانوں نے جس تانبے کو سونے جیسا بنایا ہے اس کی کثافت بدستور عام تانبے جیسی ہے مگر محققین کے مطابق یہ چینی صنعتوں کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔ اس وقت برقی مصنوعات کے پرزوں میں قیمتی دھاتوں جیسے سونے، چاندی اور پلاٹینیم کا استعمال ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…