جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں سونامی، ہلاکتوں کی تعداد 373 ہوگئی، 128 تاحال لاپتہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہاہے کہ انک کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے سے آنے والے سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ٰڈیزاسٹر میجنمنٹ ایجنسی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ زخمیوں کی تعداد 1459 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 128 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔آتش فشاں کے قریب سمندر کے آس پاس بسنے والے رہائشیوں کو نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظر ساحل سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔بیان میں کہاکہ محکمہ

موسمیات، کلائمیٹالوجی اور جیو فیزیکل ایجنسی کی سفارشات کے تحت لوگوں کو کچھ عرصے کے لیے ساحل سے دور رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ایک چارٹر طیارے سے بنائی گئی ویڈیو میں آبنائے سنڈا میں پیش آنے والے اس واقعے کی شدت کو دیکھا جا سکتا ہے۔صدر جوکو وڈوڈو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔دوسری جانب سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں تاہم ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…