ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تنزانیہ کی دھڑ، سینے اور پیٹ سے جڑی سیامی بچیوں کا آپریشن کامیاب، والدہ نے اسلام قبول کرلیا،دنیا بھر سے مبارکبادیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین اور انکے ولی عہد کی ہدایت پر تنزانیہ کی سیامی بچیوں ’’انیتسیا اور میلنیس‘‘ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق س خبر نے نہ صرف یہ کہ انکے اہل خانہ بلکہ تنزانیہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

آپریشن کنگ عبدالعزیز کے ماتحت کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال برائے اطفال میں کیا گیا۔ اس موقع پر انکی والدہ نے کامیاب آپریشن پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے حلقہ بگوش اسلام ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔ آپریشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے انہیں کلمہ شہادت’’ لاالہ اللہ محمد رسول اللہ‘‘ تلقین کیا جسے ماں نے موقع پر موجود لوگوں کے سامنے دہرایا۔ ہر ایک نے سیامی بچیوں کی ماں کو دہری مبارکباد پیش کی۔ پہلی مبارکباد آپریشن کی کامیابی اور دوسری مبارکباد حلقہ بگوش اسلام ہونے کی دی گئی۔دونوں بچیوں کے دھڑ، سینے اور پیٹ کے نچلے حصے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔ دونوں کے گردے ، آنتیں اور دیگر نظام ایک دوسرے سے مربوط تھا۔ سوشل میڈیا پر ’’انیتسیا اور میلنیس‘‘ کی ماں کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہزاروں لوگوں نے اس پر دلی مسرت کا اظہار کیا، بچیوں کی ماں کو مبارکباد پیش کی۔ سعودی شہری فایز المالکی نے اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کی جو وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا اور سنا جارہا ہے کہ سیامی بچیوں کی ماں مسلمان ہونے کی نیت کا اظہار کررہی ہے ۔ آپریشن کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کررہی ہے۔ وڈیو کلپ میں جراحوں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ انہیں کلمہ شہادت پڑھواتے اور ماں کے کلمہ شہادت دہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…