جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو اقوام متحدہ جانے میں کیا خوف ہے؟نئی طوطا کہانی کے ذریعے کس چیز پر پردہ ڈالا جا رہا ہے؟ پیپلز پارٹی کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے فواد چوہدری کی طرف سے امریکہ میں ایک فلیٹ سابق صدر آصف علی زرداری سے منسوب کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی طوطا کہانیاں سیف الرحمن بھی سنایا کرتے تھے مگر وہ دن بھی آیا

جب انہیں عدالت کے احاطے میں آصف علی زرداری سے معافی مانگنی پڑی تھی۔ منور انجم نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کا چلتا پھرتا اثاثہ کیسے بھول گئے ۔ یہی یہ خوف ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ جانے سے ڈرتے رہے کیونکہ وہاں کی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمہ زیر التوا ہے۔ منور انجم نے کہا کہ اقوام متحدہ نہ جا کر ایک طرف وہاں قومی نمائندگی کے حق سے قوم کو محروم رکھا دوسری طرف ٹیر ی آن کے حوالے سے سچائی سے منہ چھپانے میں عافیت سمجھی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نئی طوطا کہانی کے ذریعے عمران خان کی بہنوں کے اثاثوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ قوم پوچھتی ہے کہ خیرات اور صدقات کے چندے پر پلنے والے خاندان نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے بنائی۔ منور انجم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری گزشتہ 30سال سے اس طرح کے ذہن میں پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں میں الزامات کو جھوٹا ثابت کرکے سرخرو ہوئے مگر ان پر الزامات لگانے والوں کو شرمندگی اورخفت کے سوا کچھ نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…