اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد آسٹریلیا کی حکومت پربرس پڑے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاائشین وزیراعظم مہا تیر محمد کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیا اور آسٹریلیا نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت
تسلیم کیا جب کہ کسی بھی ملک کے پاس ایسا کرنے کے اختیارات نہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا حصہ رہے گا، جس کا اس سے تعلق نہیں اس کو اس تفریق میں نہیں پڑنا چاہئے ۔مہا تیر محمد نے یہ بھی کہا کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں ہے۔واضح رہے آسٹریلیا کےوزیراعظم اسکوٹ موریسن نے مغربی بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔