پشاور(این این آئی)احتسا ب کمیشن کوختم کرنے کابل آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجائیگا،احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں احتساب کے لیے بنائے گئے
ادارے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ بل کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ جبکہ مستقل ملازمین کو سرپلس پول جانے یا گولڈن ہینڈ شیک لینے کے آپشن دیئے جائیں گے، سرپلس قراردیئے گئے ملازمین کو سرپلس پول میں رکھاجائے گا جن کے حوالے سے اسکروٹنی کے لیے محکمہ اسٹیبشلمنٹ کی جانب سے کمیٹی قائم کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے صوبے میں احتساب کے لئے احتساب کمیشن کے نام پر ادارہ قائم کیا تھا جس کی منظوری ایکٹ کے ذریعے اسمبلی سے لی گئی تھی لیکن نئی حکومت کے قیام کے بعد احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ احتسا ب کمیشن کوختم کرنے کابل آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجائیگا،احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں احتساب کے لیے بنائے گئے ادارے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ بل کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، احتساب کمیشن کے ختم ہونے سے اب تک ہونے والی تمام تحقیقات اور کیسز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔