پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہاؤس میں’’ اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی‘‘ بنے گی داخلوں کا آغاز کب سے ہوگا؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایم ہائوس کو سینٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کئے جانے کے اعلان کے بعد وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے عملدر آمد کیلئے کام کا آغاز کر دیا ،روزنامہ دنیا کے مطابق  تعلیمی ادارے کا نام ‘‘اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی ’’تجویز کر لیا گیا ہے، منظوری آئندہ ماہ متوقع ہے ۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا پی سی ون تیار کیا جا چکا ہے ، پلاننگ کمیشن سے منظوری جلد لے لی جائے گی ، یونیورسٹی کا مر کزی در وازہ بری امام جانے

والی شاہراہ پر تعمیر کیا جائے گا ، ابتدائی طور پر ادارہ ایڈ وانس سٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے طور پر کام کرے گا، یونیورسٹی کے وائس چا نسلر کی تقرری کے لئے امیدوار وں سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیں جبکہ وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی2019 کے خزاں سمسٹر میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کر دے گی۔ تجاویز و سفارشات کے لئے بین الاقوامی کانفرنس 21 اور 22 دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…