جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق کے حق میں بیان کیوں دیا؟ وزیراعظم عمران خان کا اپنے ہی رکن قومی اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن، بڑا حکم جاری کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے حق میں بیان دینے کا نوٹس لے لیا ہے اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں ریاض فتیانہ کو جلد سے جلد اپنے بیان کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، جب تک الزام ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہ کیا جائے،نیب میں تین فیصد سیاستدانوں اورباقی دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے ہیں ، موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے ، کرپشن جہاں بھی ہو برائی ہے ، جب تک الزام ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہ کیا جائے ،خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، پیراگون چینی سوسائٹی کا منصوبہ کاروبار سے تعلق رکھتا ہے ،اس جیسے منصوبے میں کوئی بھی کما سکتا ہے ،ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہون چاہیے ان کو بھی انصاف ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف بھی کیسز بن سکتے ہیں لیکن اس میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں ، نیب سیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ، نیب میں تین فیصد سیاستدانوں اورباقی دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے حق میں بیان دینے کا نوٹس لے لیا ہے اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں ریاض فتیانہ کو جلد سے جلد اپنے بیان کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…