بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اب شہری سستے گھروں کی تعمیر کیلئے کتنے لاکھ روپے بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے؟زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وفاقی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور چیئرمن وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، یعقوب اظہار اور ہاؤس بکڈنگ فنانس کارپوریشن کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی اب تک کی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غریب ترین افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر کے جوائنٹ وینچر پر بات چیت بھی اجلاس میں ہوئی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن سستے گھروں کی تعمیر کے لیے ایک سے پانچ لاکھ تک کے بلا سود قرضے فراہم کرے گی اور حکومت اخوت فاؤنڈیشن سے ملکر 10 سے 15 ہزار گھر آئندہ جون تک تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز آئندہ ماہ تک موصول ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو قرضوں کی فراہمی اور انکی واپسی کا نظام بھی بہت جلد وضع کیا جا رہا ہے۔ اخوت فاؤنڈیشن اس سارے عمل کا باقاعدگی سے معائنہ بھی کرے گی تا کہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بروقت نمٹا جا سکے۔ میاں محمود الرشید نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد شامل ہیں جہاں گھروں کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں جہلم، چنیوٹ اور سیالکوٹ میں 10000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ان شہروں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے دستیاب اراضی کے حوالے سے سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ اب تک لینڈ بنک میں 2 لاکھ کنال اراضی جمع کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں 3 سے 4 جگہوں پر اراضی کی نشاندہی کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں جنوری میں اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے حکومت اور بیوروکریسی ایک ہی صفحہ پر ہیں۔ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے زمین کی نشاندہی کر دی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کون سی زمین گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے۔ اس مقصد کے لیے جلد سب کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور مقامی ایم پی ایز پر مشتمل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…