منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا،آئندہ سال کتنے لاکھ پاکستانی فریضہ حج اداکرسکیں گے؟ زبردست اعلان

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کئے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ٗ

پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ  ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے ٗمنصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں ۔سعودی حکام کے مطابق 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔سعودی حکام نے بتایا کہ نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا ٗزیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منی میں ٹھہرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پیر نو ر الحق قادری نے کہاکہ تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کئے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ٗپاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ  ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…