بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

جب تک وزیر ہوں بلیک نہیں ہوں گا، شیخ رشید کے وزارت اطلاعات سنبھالنے کے بیان پر فواد چودھری طیش میں آ گئے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی بات سے مکرتے ہوئے کہاہے کہ ان سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔ فواد چوہدری میرا بھائی ہے ‘ فواد چوہدری کو فون کر کے کہا کہ واپس آ جاؤ، اگر وزیر اعظم وزیر اطلاعات کی پیشکش کریں بھی تو میں قبول نہیں کروں گا۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔ فواد چوہدری میرا بھائی ہے ‘

فواد چوہدری کو فون کر کے کہا کہ واپس آ جاؤ۔ اگر وزیر اعظم وزیر اطلاعات کی پیشکش کریں بھی تو میں قبول نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کی عزت اپنی جگہ ہے میں فواد چوہدری کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ادہر سے ادھر ہو جائے میں و زیر اطلاعات بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔پکنک والی بات تو مذاق میں بولی تھی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک وزیر ہوں بلیک میل نہیں ہوں گا، شیخ رشید کیلئے اپنی نشست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں،وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کون وزارت اطلاعات کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے کہ وزارت اطلاعات کیلئے کون زیادہ موزوں ہے،شیخ رشید کیلئے اپنی نشست چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، جب تک وزیر ہوں بلیک میل نہیں ہوں گا،میں بطور ممبر قومی اسمبلی اپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاکہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کی پیشکش کی ہے ‘ فواد چوہدری 8 دن سے لندن میں پکنک منا رہا ہے ‘ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں گے تو میں ’’آئی لو یو۔۔۔ تھینک یو ویری مچ‘‘ کہہ کر قبول کر لوں گا۔

ہفتہ کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں وزارت ریلوے کی کارکردگی سے متعلق باضابطہ پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل جب ٹی وی کے چینلز کے کیمرہ مینوں نے مائیک اور کیمرے لگا دئیے تو و زیر ریلوے نے آف دی ریکارڈ کہہ کر ریلوے کے ایک سینئر افسر سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کل وزیر اعظم عمران خان سے 4 مرتبہ ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھے وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی ہے۔

اس موقع پر ریلوے کے افسر نے کہا کہ جناب آپ ریلوے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں تاہم وزارت اطلاعات کا بہت مشکل کام ہے جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ میں 8 مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں ویسے بھی فواد چوہدری 8 دن سے لندن میں پکنک میں ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ لندن سے واپس آئیں۔ ایک سوال کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ 8 مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں وزارت میری کمزوری نہیں خواہش ضرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…