منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حضرت ابوبکرصدیقؓ کا جنازہ جب روضہ رسولؐ کے سامنے رکھا گیا تو دروازہ خود بخود کھل گیا، جانئے خلیفہ اول کے سفر آخرت کا ایمان افروز واقعہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ رسول کریمﷺ کے وصال کے بعد مسلمانوں کے خلیفہ چنے گئے، آپؓ نے نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور نبوت پر نقب لگانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنی وفات سے قبل حضرت علیؓ کو وصیت فرمائی تھی کہ ان کو آخری غسل حضرت علیؓ دیں۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ

کے سفر آخرت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین ثاقب رضا مصطفائی کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ وہ شخصیت تھے جنہوں نے نبی کریمﷺ کو وصال کے بعد غسل دیا تھا۔ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ غسل کے وقت کچھ پانی آپﷺ کے چشم خانوں میں ٹھہر گیا ، پہلے تو میں نے اس پانی کو روئی سے صاف کرنے کا سوچا مگر پھر خیال آیا کہ ایسا پانی مجھے اور کہاں سے ملے گا ، میں نے پھر ہونٹ قریب کر کے اس پانی کو نوش جان کر لیا ، حضرت علیؓ فرماتے ہیں وہ پانی نوش کرنے کے بعد میرا سینہ علوم معرفت کا خزینہ بن گیا۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے بھی وصیت فرماتے ہوئے حضرت علیؓ سے فرمایا تھا کہ اے علیؓ جب میں فوت ہو جائوں تو جن ہاتھوں سے رسول کریمﷺ کوغسل دیا تھا انہی ہاتھوں سے مجھے غسل دینا اور یہ بھی وصیت کی کہ مجھے نیا کفن نہ دینا، مجھے پھٹے پرانے کپڑوں میں کفن دیکر دفن کر دینا، اس لئے کہ نئے کپڑوں کا حقدار مرنے والے سے زیادہ جینے والا ہے، پھر فرمایا کہ جنازہ پڑھنے کے بعد میرے جسد خاکی کو اٹھا کر روضہ رسولﷺ کے پاس لے جانا اور عرض کرنا یا رسول اللہ ﷺ یہ ابوبکر ؓ ہے اگر اُدھر سے حاضری کا کوئی اشارہ مل جائے تو پھر حضورﷺ کے قدموں میں دفن کر دینا ورنہ جہاں باقی مسلمانوں کو دفنایا جاتا ہے جنت البقیع میں پھر مجھے وہاں دفن کر دینا، حضرت انس بن مالکؓ

سے روایت ہے کہ جب آپؓ کا آخری وقت آیا تو حضرت علیؓ بھاگتے ہوئے آئےاور آپؓ کی زبان پر یہ لفظ تھے’انا للہ و انا الیہ راجعون‘اور آپؓ نے حضرت ابوبکرؓ کے چہرے سے کپڑا اٹھایا، اور یہ لفظ کہے کہ’ الیوم ان قطعت خلافۃ النبوۃ‘یعنی آج رسول اللہ ﷺ کی خلافت ہم سے جدا ہو گئی، اس کے بعد حضرت صدیق اکبرؓ کو غسل دیا گیا ، اور غسل دینے کے بعد آپؓ کا جنازہ پڑھا گیا، اور پھر

مدینہ انور کی گلیوں سے گھما کر رسول اللہﷺ کے روضہ مبارک کے سامنے رکھ دیا گیا، اور یہ لفظ حضرت انسؓ کے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہم ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو گئے، عرض کی کہ یار سول اللہﷺ یہ حضرت ابوب بکر ؓ ہیں ، آپ ﷺ کی قربت میں دفن ہونے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو پھر ہم نے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا، حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ روضہ رسول ﷺ کا دروازہ بند تھا اور تالا لگا ہوا تھا ، اچانک تالا کھلااور پھر کنڈی بھی کھل گئی اور دروازہ کھل گیا اور اندر سے آواز آئی کہ ’یار کو یار سے ملا دوجو پہلے ہی یار کا انتظار کر رہا ہے‘حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ کی قربت میں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی تدفین کر دی گئی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…