ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی ڈیل ، آصف زرداری کا جیل جانا،پاکستانی آرمی چیف نے ایسا کیا کام کر دیا ہے کہ بھارت چیخیں مار رہا ہے؟فوجی چاہیں تو میں تاحیات ممبر پارلیمنٹ رہ سکتا ہوں، ریل بوائے شیخ رشید کےاہم انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ریل بوائے شیخ رشید آن فائر، سیاسی مخالفین ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تین یا

پانچ سال بعد انتخابات کرائیں ۔انٹر ویو میں عمران خان نے جنوبی پنجاب سے متعلق جواب دیا ،انتخابات جلدی بھی ہوجائیں تو قیامت نہیں آ جائے گی۔انہوں نے کرپشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اب جھاڑو پھرے گی ، آصف زرداری نے جب ’’ سسرال ‘‘ جانا ہوتا ہے تو وہ پگڑی پہن لیتے ہیں ۔ اعظم سواتی نے ایک چھوٹے سے معاملے پر استعفیٰ دیدیا بجائے انہیںسراہنے کے ان کی تضحیک تو نہ کریں ، زلفی بخاری کا کیس ابھی عدالت میں ہے اور کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،میں منشور کی بات نہیں کر رہا ۔ پاک فوج ملک کے مسائل کا حل اور معیشت کو مستحکم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے ۔ جنرل قمر باجوہ نے ایک جپھامارا اور چیخیں اتر پردیش تک سنی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری قوم چیف جسٹس پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے ، چیف جسٹس پاکستان نے قوم کیلئے جو فیصلے کئے ہیں انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلی حکومت میں ڈان لیکس تھا، نواز شریف نے اجمل قصاب کا پتہ بتایا کہ جائو انٹر ویو کرو،باہر کے ملکوں سے کالیں تھیں ، سابقہ حکومت نے اپنے سے بڑے کام کئے ۔جب آپ کرپشن سے لبریز ہوں، جب آپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں

تو ان حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا سب سے مضبوط ادارہ ہے جو ملک کی ترقی ،آئینی ،جمہوریت ،نظریاتی ،معاشی ،اقتصادی اورسرحدوں کی بہترمعاملہ فہمی کیلئے کام کررہا ہے ۔ کیا امریکہ میں آٹھ آٹھ حکومتیں نہیں ، کیا وہاں پنٹا گون، سی آئی اے، تھنک ٹینک اور صدر نہیں ۔ پاک فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، آئی ایس پی آر اسی طرح ایک ادارہ ہے

جس طرح دوسرے ممالک میں سرکاری اداروں کے ترجمان ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں جی ایچ کیو ،گیریژن ،ٹین کور،ایوی ایشن اور فضائیہ کا ہیڈ کوارٹر ہے اور میںسب کے ووٹ کانمائندہ ہوں اگر وہ ووٹ دیں تو تاحیات ممبر ہی رہوں ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے نوے کے زاویے سے زیادہ مرے جارہے ہیں ،میں عقلمندوں کا لیڈر ہوں بے وقوفوں سے بات نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ گندگی میں پائے جائیں تو دوگنی سزا ہونی چاہیے ۔نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی ۔گرفتاری میں مجھے شہبازشریف جیسی آسانیاں ملیں تو کبھی ضمانت کیلئے درخواست ہی نہ دوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…