منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وکلا نے تحریک شروع کر دی ، پنجاب کے بڑے شہروں میں عدالتوں کو تالے، دھرنے کا اعلان کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد/گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے 25 ویں روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہا ، وکلا نے 13 دسمبر کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا ، عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ،وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے دوران عدالتوں کے داخلی راستوں کو تالے لگا د یئے،گوجرانوالہ میں وکلا

نے عدالتوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس، تحصیل آفس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کی بھی تالہ بندی کر رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وکلا کی ہڑتال بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے دوران عدالتوں کے داخلی راستوں کو تالے لگا دیے جاتے ہیں اور سائلین کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے جب کہ ججز وکلا کی عدم پیشی کے باعث مقدمات کو بغیر سماعت کے اگلی تاریخوں پر منتقل کر رہے ہیں۔مظاہرین وکلا کا کہنا ہے کہ ہم سے متعدد بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وعدے کیے گئے ہیں لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جب کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی تین بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال بینچ قائم نہیں کیا جا رہا ہے۔گوجرانوالہ بار ایسی ایشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال سے ہائی کورٹ کے علاقائی بینچ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ہم سے صرف وعدے ہی کیے جاتے ہیں۔وکلا کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ بینچ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گوجرانوالہ میں وکلا نے عدالتوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس، تحصیل آفس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کی بھی تالہ بندی کر رکھی ہے۔وکلا کی جانب سے ہائی کورٹ بینچ کے قیام تک احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ وکلا کی جانب سے 13 دسمبر کو لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…