منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ ہوگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہالیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اورکے ایس ای100انڈیکس261.42پوائنٹس کی ریکوری سے 38562.05پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.40فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمایہ کاری مالیت میں 42ارب99کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا

تاہم حصص کی لین دین صرف 12کروڑ85لاکھ30ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات جمعہ کو ابتدائی اوقات میں برقرار رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 38ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی ہاتھ کھو بیٹھا اور 37779پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری سے مارکیٹ منفی زون سے نکل آئی اور انڈیکس 38651پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کی وجہ سے مزکورہ حد بھی بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر 261.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس38562.05پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اسی طرح99.26پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18382.42پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 154.51پوائنٹس بڑھ کر 28331.50پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،108میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب99کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب82ارب 44کروڑ23لاکھ روپے ہوگیا ۔اسی طرح گزشتہ روز 12کروڑ85لاکھ 30ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 6کروڑ12لاکھ 32ہزار شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 70.65روپے کے اضافے سے1579.25روپے ہو گئی

اسی طرح پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت30.01روپے کے اضافے سے 2374روپے پر جا پہنچی جبکہ شیزان انٹر اوربلیسڈ ٹیکس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب18روپے اور 16.49روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے شیزان ٹیکس کے حصص کی قیمت گھٹ کر500روپے اوربلیسڈ ٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر313.50روپے ہو گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،لوٹی کیمکل ،میپل لیف ،ڈی جی خان سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،ٹی آر جی پاکستان ،اینگرو فرٹیلائزر ،پاک انٹر بلک اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حصص سرفہرست رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…