ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

کارکردی صفر : ڈانس میں سب سے آگے ،بھارت میں قومی ہاکی ٹیم کی ڈانس پرفارمنس

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

بھونیشور(آئی این پی)بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بالی ووڈ گانے پر زبردست پرفارمنس دے کر تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا اور دل جیت لئے۔پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارتی ریاست اوڑیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ہے۔قومی ٹیم نے بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں فین ولیج کا دورہ کیا۔ اٹھارہ ہزار مربع میٹر کے علاقے پر واقع اس فین ولیج میں

مختلف سرگرمیوں سے وہاں تفریح کرنے آنے والوں کو مصروف رکھا جاتا ہے۔فین ولیج میں ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے بالی ووڈ گانے پر بھنگڑا ڈالا تودوسرے کھلاڑیوں نے ان کا خوب ساتھ دیا۔واضح رہے28 نومبر سے شروع ہوئے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے گروپ اسٹیج میں گرین شرٹس نے اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف یکم دسمبر جبکہ دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ہاکی کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کر رہے ہیں، جبکہ نائب کپتانی کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کر رہے ہیں۔ہاکی کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کر رہے ہیں، جبکہ نائب کپتانی کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کر رہے ہیں۔18رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ (گول کیپر)، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، توصیف ارشد، تصور عباس، راشد محمود بھٹی، اعجاز احمد، محمد عرفان جونیئر، علی شاہ، فیصل قادر، ابوبکر، عمر، ایم عتیق اسد اور محمد زبیر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…