ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اعظم خان سواتی 2دفعہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات ہوئے ، ایک بار بھی مدت مکمل نہ کر سکے، دونوں بار استعفیٰ دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر اعظم خان سواتی 2دفع وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات ہوئے مگر ایک بار بھی اپنی مدت مکمل نہ کر سکے اور دونوں بار استعفیٰ دیا۔تحریک انصاف کی حکومت میں اعظم خان سواتی بطور وفاقی وزیر 2ماہ اور ایک دن جبکہ پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں اسی عہدے پر1سال10 ماہ اور16دن رہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس کی وجہ سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دیدیا ہے۔سینیٹر اعظم سواتی صرف 2ماہ اور ایک دن

وفاقی وزیر کے عہدے پر رہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے 5اکتوبر2018کو بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں بھی سینیٹر اعظم خان سواتی جمعیت علما ء اسلام (ف)کی طرف سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدے پر رہے،اس وقت اعظم خان سواتی نے28جنوری 2009کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ14دسمبر2010کو استعفیٰ دیدیا،اس وقت بھی سینیٹر اعظم خان سواتی نے مبینہ طور پر اختیارات نہ ہونے اور اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…