منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈے صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈے اکثر افراد کے ناشتے کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے لے کر ہر جگہ ان کا استعمال ہوتا ہے۔ مگر انڈوں کے حوالے سے کافی سوالات بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں جیسے کیا انڈے کھانا کولیسٹرول بڑھانے کا باعث تو نہیں بنتے؟ کیا انڈے کی صرف سفیدی کھانی چاہئے یا زردی؟ کیا انڈوں سے جسم کو اہم وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں ٰیا نہیں۔

تو جانیں کہ ماہرین طب اس حوالے سے کیا رائے رکھتے ہیں۔ روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا انڈے صحت بخش ہیں؟ ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ پروٹین اور وٹامنز کی موجودگی کے باعث انڈے ایک صحت مند آپشن ہیں، انڈوں میں 13 اہم وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جبکہ یہ معیاری پروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جس سے جسم کے مسلز بنانے اور مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک انڈے سے 6 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ کیلوریز 72 ہوتی ہے، یعنی کم کیلوریز میں بہت زیادہ غذائی اجزا جسم کو مل جاتے ہیں۔ اس میں موجود اجزا جیسے بائیوٹین (جو غذا کو توانائی میں بدلتے ہیں)، کولین (میٹابولزم اور دیگر کے لیے انتہائی ضروری)، وٹامن اے (جسمانی مدافعتی نظام کے لیے ضروری) اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔ اور ہاں انڈے ان چند محدود غذاﺅں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے قدرتی طور پر وٹامن ڈی کا حصول ممکن ہے۔ کیا انڈے کی زردی کھانی چاہئے؟ لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈوں کی زردی کے نتیجے میں بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے جو کہ خون کی شریانوں کو تنگ کرکے امراض قلب کا باعث بنتی ہے۔ انڈوں میں غذائی کولیسٹرول زردی میں پائی جاتی ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں پائے جانے والی غذائی کولیسٹرول بلڈ کولیسٹرول بڑھانے کا باعث نہیں بنتی بلکہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتی ہے۔ درحقیقت انڈوں کی زردی مختلف قسم کی چربی کا مجموعہ ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای بھی اس کا حصہ ہے جو جسم کے لیے کافی ضروری ہے۔ تاہم اس کا سب سے خاص جز کیروٹین ہے جس کے ساتھ لیوٹین اور زیاژنتین بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں کی

صحت میں مددگار اور ورم سے تحفظ دیتے ہیں۔ کیا انڈے کی سفیدی کھانی چاہئے؟ انڈے پروٹین سے بھرپور غذا ہے خصوصاً زردی، مگر سفیدی میں بھی کم چربی والی پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ پروٹین مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ بے وقت کھانے کی اشتہا کی روک تھام کرکے پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔ انڈے ویسے بھی زیادہ کیلیوریز والی غذا نہیں۔

مگر زردی کو نکال دیا جائے تو یہ کیلوریز اور کم ہوجاتی ہیں۔ تو اگر جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو پورے انڈے کی بجائے سفیدی کا انتخاب جادوئی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح سفیدی اہم وٹامنز جیسے اے، بی 12 اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔

ان میں سب سے اہم وٹامن بی 2 ہے جو کہ عمر بڑھنے سے مسلز میں آنے والی تنزلی، موتیا اور آدھے سر کے درد سمیت دیگر عوارض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ کیا انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے؟ انڈوں میں کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے یعنی 212 ملی گرام، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جسم میں ‘برے’ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ جسم خود بھی کولیسٹرول بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق

انڈے ہماری کولیسٹرول پروفائل کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ انڈے پکانے کا کونسا طریقہ سب سے زیادہ فائدہ مند؟ انڈے آپ جیسے دل کریں، کھائیں جیسے ہارڈ بوائل، سافٹ بوائل، آملیٹ یا فرائی، پورا انڈہ کھانے پر آپ کو تمام فوائد حاصل ہوں گے، تاہم اگر آملیٹ کی شکل میں اس میں سبزیوں کا اضافی کیا جائے تو اس کے فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…