منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو بھیجی گئی شکایت نے کام دکھا دیا، مسافروں کا سامان گم کرنے پر اب ائیر لائن مسافر کو کتنا جرمانہ ادا کریگی؟کیرج ائیر ایکٹ نافذ کردیا گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اے این این) مسافروں کا سامان گم کرنے والی ائیر لائنز مسافروں کو اس کاجرمانہ ادا کریں گی، سول ایویشن اتھارٹی نے کیرج ائیر ایکٹ نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان گم ہونے کی مسلسل شکایات پر کیرج ائیر ایکٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت مسافروں کا سامان گم کرنے یا ضائع ہو نے پر متعلقہ ائیر لائن ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کی مد میں مسافروں کو ادا کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ایئر۔ امارات ایئر لائن، اتحاد

ایئر، گلف اور قطر سمیت دیگر ائیر لائنز ہر سال مسافروں کا کروڑوں روپے کا سامان گم یا ضائع کر دیتی ہیں۔مذکورہ مسافروں نے سامان گم ہونے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کے شکایت سیل کو درخواست دی تھی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی اے اے نے مسلسل سامان گم ہونے کی شکایات پر ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کردیا۔مسافروں کو یہ حق کیریج ائیر ایکٹ کے تحت دیا گیا ہے، سول ایویشن اتھارٹی نے مسافروں کی آگاہی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام آپریشنل ائیرپورٹس پر اشتہارات آویزاں کر دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…