منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈا لر کی اونچی اڑان، پاکستانی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا کیا ، کیا چیزاچانک مہنگی ہو گئی؟پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ جمعہ کو اچانک ڈالر کی لمبی چھلانگ نے ہچکولے کھاتی پاکستانی معیشت کا سانس روک لیا تھا۔ ایک ہی گھنٹے کے اندر انٹرا بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11روپے اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت 145پاکستانی روپے تک جا پہنچی تھی تاہم سٹیٹ بینک کی بروقت کارروائی سے ڈالر 5روپے کم ہوا اور اس کے بعد اس کی قدر میں کمی

دیکھی گئی اور ڈالر 138پر ٹریڈ کرتا رہا تاہم آج ایک بار پھر ڈالر کی قدر بڑھ کر 139روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث گزشتہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج جس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تھا انٹرا بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد فوراََ بیٹھ گئی۔ 100انڈیکس میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا اور اشیائے ضروریہ سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ معاشی ماہرین کے تجزئیے کے بعد صورتحال بالکل ویسی ہی نکلی ہے اور ڈالر کی گزشتہ جمعہ قیمت میں اضافے کے بعد فضائی کمپنیوں نے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 370تک جا پہنچی ہے ، سونے کی قیمت میں ایک ہزر روپے تولہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، دودھ ، خوردنی تیل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ڈا لر کی اونچی اڑان ایشیاء کی سب سے بڑی سوتر منڈی بحران کا شکار رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں سو تی دھا گے کی برآمدات میں 18فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں 44کروڑ 23لاکھ ڈا لر کا 17ہزار میٹرک

ٹن سو تی دھا گہ برآمد کیا گیا تھا جس برآمدات رواں سال 18فیصد کمی 39کروڑ 25لاکھ رہی اور سو تی دھا گے کا مجموعی حجم 14ہزار میٹرک ٹن رہا سوتی دھا گے کے بڑے سودا گروں کے مطا بق گز شتہ 3ماہ سے دن بدن ڈا لر کی اڑان اونچی ہو نے سے سو تی دھا گے کی برآمدات کم ہو ئیں کوئی بھی سوداگر کسی بھی قسم کا دھا گہ مہنگے دا موں خریدکر سستے دا موں فرو خت نہیں کرسکتا ذرائع نے بتا یا کی ایشیاء کی سب سے بڑی سوتر منڈی میں سوتی دھا گہ سٹاک کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور پاور لومز مالکان کو مہنگے دا موں فرو خت کر نے کا سلسلہ شروع ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…