منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نیندر لینڈ : شہری جلد بازی کے چکر میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) نیندر لینڈ کا شہری جلد بازی کے چکر میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انسان اپنی غلطی کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا شکار بن سکتا ہے، بالخصوص وہ افراد جو سفر کے لیے گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، وہ جلدی بازی کے چکر میں بعض اوقات ایسی غلطیاں کربیٹھتے ہیں جن کا خمیازہ انہیں خود موت کی صورت چکانا پڑ سکتا ہے۔

اسی طرح ایک سنگین غلطی نیندر لینڈ کے شہری نے کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ نیندر لینڈ کا شہری ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا تو ٹرین کی آمد کیوجہ سے گزر گاہ کو بند کیا ہوا تھا۔ پرورائل کی طرف سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے کچھ دیر ٹرین کے آنے کا انتظار کیا اور پھر دوسری ریل کی گاڑی سے قبل اُس نے پٹریاں پار کرنے کا ارادہ کیا۔ ٹرین کی دونوں طرف سے آنی تھی مگر نوجوان سمجھا شاید دوسری گاڑی اب نہیں آئے گی یا اُسے آنے میں دیر لگے گی۔ نوجوان نے موقع غنیمت جان کر جلد بازی میں پٹریوں کو پار کرنے کا فیصلہ کیا اور جیسے ہی درمیان میں پہنچا تو اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرین آتی دکھائی دی۔ نوجوان نے پہلے تو زمین پر پیر مارا اور پھر تیزی سے سائیکل چلاتا ہوا پٹرویوں کو پار کرلیا، اگر چند سیکنڈ کا فرق ہوتا تو شاید اپنی ہی غفلت کے باعث سائیکلسٹ کی جان جاسکتی تھی، نیدر لینڈ کی پولیس نے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کی مدد سے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…