جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے شہید طاہر داوڑ کے اہلخانہ کیلئے کروڑ وں روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا،بیٹے کو پولیس میں نوکری بھی دی جائیگی

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے طاہر داوڑ شہید کیاہلخانہ کیلئے مجموعی طور پر سات کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ٗبیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نوکری بھی دی جائیگی ٗطاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی

ٗکمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ ملکر کام کر ے گی ٗمولانا سمیع قتل کیس کی 99فیصد انکوائری مکمل ہو چکی ہے ٗ جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے ٗپاکستان ایک جمہوری ملک ہے ٗ سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے بتایا کہ طاہر داوڑ کے بیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی نوکری بھی دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ نڈر جوان افسر تھے، ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، طاہر داوڑ کے قتل کے واقعہ پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ طاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے، 99 فیصد انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انکوائری پر فرق نہ پڑے اس لیے کچھ سامنے نہیں لاسکتے۔شہر یار آفریدی نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے انتشار پھیلارہے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…