پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ایگزیکٹو کونسل نے جنوبی پنجاب صوبے کے دار الحکومت کیلئے اہم شہر کا نام تجویز کردیا،سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق م پیرکو وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان دیں گے۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے عارضی سیکرٹریٹ اور نئے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور میں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان دیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی سیکریٹریٹ اور دار الحکومت کے لیے سفارشات دی جانی تھیں۔دوسری جانب حکومت پہلے مرحلے پر انتظامی سیکرٹریٹ اور پھر نئے صوبے کا قیام چاہتی ہے، وزیر اعظم ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کا جائزہ لے کرحتمی فیصلہ کریں گے۔چند دن قبل وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ان سے زیادہ جنوبی پنجاب اور غریبوں کا درد کسے ہوگا؟ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب میں ریفارمز کا جلد اعلان ہوگا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اکثریت نے صوبے کا دار الحکومت بہاولپور کو بنانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق م پیرکو وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…