ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟رکن سندھ اسمبلی کے سوال پر پی سی بی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل کے حامل کتنے کھلاڑی ہیں ؟ ارکان سندھ اسمبلی کو فکر لاحق ہو گئی ۔ جی ڈی اے رکن کے سوال پر محکمہ کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے موصولہ تفصیلی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کر ادی ۔

سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر ایک یا دو نہیں پورے 6 کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں ۔ محکمہ کھیل سندھ نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو جی ڈی اے رکن عارف مصطفی جتوئی کے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر 6 کھلاڑی شامل ہیں ۔ محکمہ کھیل نے اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محکمہ کھیل سندھ کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر 6 کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق ، شان مسعود اور میر حمزہ شامل ہیں جبکہ رومان رئیس اور سعد علی بھی سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر اور قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے سوال کیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کا ڈومیسائل ہولڈر کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے تو اس کی کیا وجوہ ہیں ، جس کی بنا پر محکمہ کھیل سندھ نے پی سی بی کو خط خط لکھ کر تفصیلات حاصل کیں اور محکمہ کھیل کے خط کے جواب میں پی سی بی نے جوابی خط لکھ کر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے ڈومیسائل کے حامل کتنے کھلاڑی ہیں ؟ ارکان سندھ اسمبلی کو فکر لاحق ہو گئی ۔ جی ڈی اے رکن کے سوال پر محکمہ کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے موصولہ تفصیلی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کر ادی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…