پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کامیاب شادی کا راز بیوی کی ہر بات پرسرتسلیم خم کر دینا ہے : رنویر سنگھ

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ گزشتہ ماہ دپیکا پڈوکون سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور انہوں نے اب خوش باش ازدواجی زندگی کا راز بھی بتا دیا ہے اور وہ اپنی بیوی کی ہر بات پر سر تسلیم خم کردینا ہے۔یہ بات رنویر سنگھ نے گزشتہ شب بولی وڈ ستاروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کہی جو کہ شادی کا استقبالیہ تھا۔اس تقریب میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان سمیت لگ بھگ تمام بڑے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ویسے تو رنویر سنگھ کبھی بھی لوگوں کے سامنے دپیکا کی تعریف کرنے سے

گھبراتے نہیں مگر اس موقع پر بھی انہوں نے اپنی محبت کے اظہار ایک نئے انداز سے کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں رنویر سنگھ کہہ رہے تھے زندگی میں کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہے اس پر ہاں کہا جائے۔رنویر سنگھ نے ایسا ہی کچھ 24 نومبر کو اپنی بہن کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کہا تھا۔انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری شادی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سے ہوئی ہے۔یہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا تیسرا ریسیپشن تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…