بیونس آئرس (این این آئی) سعودی عرب نے پاکستان کے بعد بھارت کو بھی بڑی خوشخبری سنادی،اربوں ڈالرز کے منصوبے کا اعلان،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران سیکیورٹی، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس
میں ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت میں آئل ریفائنری لگانے اور پیٹڑولیم مصنوعات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ سعودی عرب بھارت کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب پاکستان کی ابھرتی ہوئی بندرگاہ گوادر میں بھی آئل ریفائنری لگانے سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کرچکاہے۔