اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق کیس نمٹا دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت نے بتایا ٹاسک فورس بنا دی ہے، امریکہ میں ججز کی تربیت کا موثر نظام ہے، میں ریٹائرمنٹ کے بعد خود ڈرافٹ تیار کر کے دوں گا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر
وفاقی حکومت نے بتایا کہ ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ عدالتی معاون نے استدعا کی کہ ٹاسک فورس کی سفارشات آنے دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ امریکہ میں ججز کی تربیت کا موثر نظام ہے، مقصد یہ ہے کہ غلطی نہ کریں، میں ریٹائرمنٹ کے بعد خود ڈرافٹ تیار کر کے دوں گا، عدالت نے کہا کہ اصلاحات سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق کیس نمٹا دیا۔