منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

اسد عمرچھاگئے،صرف چند ماہ میں ہی بڑی تبدیلی ،ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اور درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ اورخسارے میں کتنی کمی ہوئی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار و متوازن اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعرات کو یہاں مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان،

سیکرٹری تجارت اور وائس چانسلر پی آئی ڈی ای نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ نے اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونی توازن میں بہتری آئی ہے، اس عرصہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اور درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 4.6 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی استحکام ایک چیلنج رہا کیونکہ اس عرصہ میں مالی خسارے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی 1.2 فیصد کی نسبت 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو اقتصادی اصلاحات کے بارے میں بھی بریف کیا جس کی اقتصادی مشاورتی کونسل منظوری دے چکی ہے۔ اجلاس کے دوران تیل کی خریداری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپورٹ کریڈٹ سہولت کی پیشکش بھی زیر بحث لائی گئی۔  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار و متوازن اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔وہ جمعرات کو یہاں مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکرٹری تجارت اور وائس چانسلر پی آئی ڈی ای نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ نے اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…