کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت میں ایک برطانوی سکیورٹی کمپنی جی ایس فور کے کمپاؤنڈپر کیے جانے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایاکہ اس حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ
بیس کے قریب زخمی ہوئے ۔ تاہم اس بیان میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ بارودی مواد سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے اس حملے میں درجنوں افراد مارے گئے ۔ جی ایس فور نامی اس کمپنی نے بتایا کہ پورے کمپاؤنڈ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔