منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودیہ کے ساتھ تجارتی تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کر سکتے : ترک وزیرخارجہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترکی نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز سعوی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے استنبول میں اپنی

سعودی ہم منصب روشار بیکان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی و تجارتی ترقی کمیٹی کومسیک کے 34 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترک خاتون وزیر تجارت نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روابط ترکی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انقرہ سعودیہ کی تجارتی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہیں ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بیکان کاکہنا تھا کہ ترکی میں سعودی تاجر برداری کے لیے پرکشش ماحول موجود ہے اور ہم سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری القصبی نے کہا کہ سعودیہ ترکی کے ساتھ تجارت سمیت تمام تزویراتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کے اسپیشل سیکٹرکے ادراروں کے مشترکہ اجلاس ہونے چاہئیں تاکہ دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…