منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو ماموں بنا دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو ماموں بناتے ہوئے سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھوا دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کے دوبارہ افتتاح پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد شہباز شریف نے 8 مئی 2017ء کو بطور وزیراعلیٰ رکھا،

ن لیگ نے شہباز شریف کے سنگ بنیاد رکھنے کی تصویر بھی جاری کر دی ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کا قیام کئی سال قبل شہباز شریف کی حکومت میں ہوا،عمران خان اسکا دوبارہ افتتاح کرکے رنگ بازی کر گیا۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کا قیام کئی سال قبل شہباز شریف کی حکومت میں ہوا،موجودہ کیمپس کے علاوہ 200ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی۔شہباز شریف نے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔آج عمران خان اسکا دوبارہ افتتاح کرکے رنگ بازی کر گیا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تعلیم پر خرچ نہیں کیا، ہمیں 3مہینے ہوئے ہیں اقتدار میں آئے ہوئے ،زیادہ مشکل نہیں ہوگی آہستہ آہستہ حالات بہتر ہوں گے، ہم سب سے زیادہ پیسہ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن پر خرچ کریں گے، وسائل کی کمی ہے ہم سڑکوں کا فیتہ کاٹنے کے بجائے یونیورسٹیز کے فیتے کاٹیں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے جی سی وومن یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی بنانے میں جن کا ہاتھ ہے ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 100سال پہلے امریکہ دنیا کی سپر پاور نہیں تھی، جیسے ہی 20ویں صدی شروع ہوئی امریکہ سپرپاور بننے کی طرف سے بڑھا، دنیا میں جو ملک آگے بڑھ رہا ہے وہ اپنی نالج اکانومی سے آگے بڑھا ہے،

امریکہ سپر پاور بننے کے پیچھے یونیورسٹیز کا کردار ہے۔ سنگاپور کی 30لاکھ آبادی ہے اس کی ایکسپورٹ 330ارب ڈالر ہے، سنگاپور میں تعلیم پر زور دیا گیا۔سنگاپور میں ایک یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کی ساری یونیورسٹیز کا ملا کر بھی زیادہ ہے۔ وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جو اپنے انسانوں پر خرچ کرتی ہیں۔ جتنا زیادہ پیسہ لوگوں پر خرچ ہوگا اتنا ہی ملک ترقی کرے گا۔ آئی ٹی کے اندر بھی روز بروز اصلاحات آتی جارہی ہیں۔

ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آبادی کا ہے، ہماری آبادی کی وجہ سے وسائل میں کمی آتی جارہی ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ یونیورستی کی افتتاحی تقریب کی جارہی ہے ۔ پچاس سال پہلے پاکستان میں برصغیر میں آگے بڑھ رہا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی تعلیم پر خرچ نہیں کیا۔ ہمیں 3مہینے ہوئے ہیں اقتدار میں آئے ہوئے ،زیادہ مشکل نہیں ہوگی آہستہ آہستہ حالات بہتر ہوں گے۔ ہم سب سے زیادہ پیسہ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن پر خرچ کریں گے۔ میں جس یونیورسٹی میں جاتا ہوں کہا جاتا ہے کہ وسائل کی کمی ہے ہم سڑکوں کا فیتہ کاٹنے کے بجائے یونیورسٹیز کے فیتے کاٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…