جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

کشمیر کا مسئلہ حل بھی ہو جائے تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ہے کیونکہ ۔۔۔!،صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل بھی ہو جائے تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بھارت تعلقات کو بہتر نہیں بنائے گا۔ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود مختلف شعبہ جات میں ترقی کی ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اعلی افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

آپریشن کے بعد پاکستان کی سر زمین مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بین الاقوامی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2018‘‘ کے دوسرے روز ’’قیام امن اور اس کے حصول میں مسلح افواج کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ،سفارت کار نجم الدین شیخ ،سفارت کار ریاض کھوکھر ،لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی ،عبدالباسط نے بھی خطاب کیا ۔سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ تیسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہوا ہے ۔ پاکستان کی متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے ۔ پاکستان دنیا کے دس بہترین ملکوں میں شامل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت بن چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہر روز ظلم کر رہا ہے۔ بھارت کے ظلم کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،اگر کشمیر کا مسئلہ حل بھی ہو جائے تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری مشکل ہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے بھارت تعلقات کو بہتر نہیں بنائے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں۔ دی ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اعلی افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔ آپریشن کے بعد پاکستان کی سر زمین مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک ہوگئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کئے۔پاکستان میں 27 لاکھ افغان مہاجرین ہیں ۔ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد رجسٹر بھی نہیں ہے ۔ افغان مہاجرین کے باڈر کراسنگ کی وجہ سے دوطرفہ دہشت گردی ہورہی ہے ۔ پاکستان نے اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے اقدامات شروع کر دئے ہیں ۔ آئندہ ڈیڑھ سال میں پاک افغان باڈر پر مکمل باڑ لگ جائے گی ۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر چوکیاں قائم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ملکی سلامتی کے علاہ عالمی امن کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان آرمی نے اقوام متحدہ امن مشن میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ اقوام متحدہ امن مشن میں 156 آرمی کے جوانوں شہید ہوئے۔ امن مشن میں پاکستان کے 24افسران شہید ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…