مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم ) کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ انھیں چند ہفتے قبل بھی اراضی کی فروخت کے ایک معاملے پر اسرائیلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے ایک بیان میں
کہا کہ عدنان غیث کو مشرقی القدس میں رات گرفتار کیا گیا تھا۔عدنان غیث کو قبل ازیں 20 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان سے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت نے دو روز تک پوچھ تاچھ کی تھی اور پھر رہا کردیا تھا۔اسرائیلی ایجنسی نے تب کہا تھا کہ انھیں فلسطینی اتھارٹی کی یروشلیم میں غیر قانونی سرگرمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔