برطانیہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی آمد پر نعیم بخاری نے ایسے انداز میں استقبال کیا کہ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

25  ‬‮نومبر‬‮  2018

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار مانچسٹر میں موجود ہیں، ڈیم کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں چیف جسٹس ثاقب نثار گئے تو وہاں پر معروف وکیل نعیم بخاری بھی موجود تھے، جب چیف جسٹس نعیم بخاری سے ملے تو نعیم بخاری نے انہیں بوسہ دے ڈالا، اس تقریب میں بہت سی اہم شخصیات موجود تھیں وہیں معروف وکیل نعیم بخاری بھی شریک تھے،

جب چیف جسٹس تقریب میں پہنچے تو ان کی نظر معروف وکیل نعیم بخاری پر پڑی تو چیف جسٹس انہیں ملنے کے لیے ان کی نشست کی طرف گئے تو نعیم بخاری پہلے ہی اٹھ کر ان کی طرف آ گئے اور آتے ہی چیف جسٹس ثاقب نثار کے منہ پر بوسہ دے دیا، اس انداز استقبال کو سبھی لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ 1965 کی جنگ جیسا ہے،یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے، آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی، آبادی پر قابو پانے کے لیے بھرپور طریقے سے جدو جہد کریں گے ۔برمنگھم میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ملک کے بڑے ماہرین سمیت ہیلتھ سیکریٹری ریٹائرڈ کیپٹن سعید حصہ لیں گے، ان کی نگرانی میں رپورٹ بھی بنائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں وزیراعظم بھی شامل ہوں گے تاہم آبادی پر قابو پانے کے لیے بھرپور طریقے سے جدو جہد کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…