اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی وی نیوز نے ایک بار پھر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا، عمران خان کی تقریر کے دوران ’بیجنگ‘کے بجائے ’بیگنگ‘لکھنے کے بعد اب عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ کم جونگ ینگ کی جگہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی تصویر لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے نیوز چینل پی ٹی وی نیوز کی جانب سے
ایک بارپر پھر ایسی غلطی سامنے آ گئی ہے کہ جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ٹی وی نیوز کی جانب سے ٹویٹر پرجنوبی کوریا افسر کم جونگ ینگ کے عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ منتخب ہونے کی خبر جاری کی گئی جس کے ساتھ تصویر ان کی بجائے شمالی کوریا کے صدر ’ کم جانگ ان‘ کی لگا دی گئی ۔ ممکنہ طور پر یہ غلطی ناموں میں بے پناہ مماثلت کے باعث سرزد ہو ئی ہو گی کیونکہ انٹروپول کے نئے سربراہ کا نام ” کم جانگ ینگ “ہے جن کا تعلق جنوبی کوریا کے ساتھ ہے جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کا نام ” کم جونگ ان “ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر ان کی بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی وی نیوز نے ’بیجنگ ‘کے بجائے ’بیگنگ‘ لکھ دیا تھاممکنہ طور پر یہ غلطی ناموں میں بے پناہ مماثلت کے باعث سرزد ہو ئی ہو گی کیونکہ انٹروپول کے نئے سربراہ کا نام ” کم جانگ ینگ “ہے جن کا تعلق جنوبی کوریا کے ساتھ ہے جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کا نام ” کم جونگ ان “ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر ان کی بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی وی نیوز نے ’بیجنگ ‘کے بجائے ’بیگنگ‘ لکھ دیا تھا جس پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر ہونیوالی اس غلطی پر بہت زیادہ تنقید اور اس بات کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی افسران کو نوکریوں سے فارغ بھی کر دیا گیا تھا۔