اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان ایک ایسے ملک کو مدینہ طرز کی ریاست پر بنانا چاہتے ہیں جو بے ایمانی پر پہلے نمبر پر ہے،جعلی دوائیوں پر پہلے نمبر پر ہے،جو بینک فراڈ میں آگے آگے ہے۔ایسا ملک جہاں سب سے زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے،جہاں دودھ بھی جعلی اورنقلی ملتا ہے تو ایسے میں عمران خان ایسے ملک کو ریاست مدینہ میں کیسے ڈھال پائیں گے؟جاوید چوہدری کا
معروف مذہبی اسکالر و مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے سوال ، جواب میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو پہلا پاکستانی حکمران قرار دیدیا جس نے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ لگایا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘میں معروف صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار جاوید چوہدری نے معروف مذہبی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ لگایا ہےجبکہ عمران خان ایک ایسے ملک کو مدینہ طرز کی ریاست پر بنانا چاہتے ہیں جو بے ایمانی پر پہلے نمبر پر ہے،جعلی دوائیوں پر پہلے نمبر پر ہے،جو بینک فراڈ میں آگے آگے ہے۔ایسا ملک جہاں سب سے زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے،جہاں دودھ بھی جعلی اورنقلی ملتا ہے تو ایسے میں عمران خان ایسے ملک کو ریاست مدینہ میں کیسے ڈھال پائیں گے؟جس کے جواب میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یقیناََ اب ہم وہ دور تو نہیں لا سکتے تاہم ہم ا س میں 33 فیصد نمبر بھی لے لیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔حکمر ان کی نیت کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔میرے خیال میں یہ پہلا وزیراعظم ہے جس نے یہ نعرہ لگایا کہ میں اپنے ملک کو مدینہ والی ریاست بنانا چاہتا ہوں۔عمران خان اس کے لیے کیا کرتے ہیں کیا نہیں اس کا ابھی تو نہیں معلوم تاہم ابھی مجھے اندھیرا ہی نظر آ رہا ہے۔
لیکن کسی حکمران کی نیت کا ملک اور سسٹم پر بہت اثر پڑتا ہے۔اگر ہم تاریخ میں دیکھیں تو صرف دو ہی ریاستیں ہیں جو اسلام کے نام پر بنی، ایک ریاستِ مدینہ اور ایک ریاستِ پاکستان۔ اور اللہ نے ا سکے لیے شب قدر کو چنا،رمضان المبارک کی 27 ویں کی رات کو چنا۔بظاہر تو کوئی شکل نظر نہیں آتی ہے۔لیکن حکمران جب نیت کر لے تو اللہ اس کی ضرور مدد کرتا ہے اور اس کے لیے محنت کرے تو اللہ اس کی محنت کا پھل ضرور دیتا ہے۔