جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کے اہم سینیٹر پر پانچ سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد، نااہلی کے لیے ایک خاتون نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اْن کے پانچ سالہ بچے کو لیگی رہنما نے جنسی ہراساں کیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک کی نااہلی کے لیے ایک خاتون نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔

میڈیارپو ر ٹس کے مطابق خاتون نے مسلم لیگ کے رہنما پر الزام عائد کیا کہ اْن کے بچے کو مصدق ملک نے جنسی طور پر ہراساں کیا، والدہ نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ لیگی رہنما کو ا?رٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں خاتون نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’مصدق ملک نے امریکا میں میرے بچے پر جنسی حملہ کیا’۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون سے مزید شواہد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کے لیے ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ بینچ نے خاتون کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کی خدمات حاصل کر کے 5 دسمبر تک شواہد فراہم کریں تاکہ کارروائی ا?گے بڑھائی جاسکے۔یاد رہے کہ نوازشریف نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف سنبھالنے کے بعد مصدق ملک کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔۔بینچ نے خاتون کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کی خدمات حاصل کر کے 5 دسمبر تک شواہد فراہم کریں تاکہ کارروائی ا?گے بڑھائی جاسکے۔یاد رہے کہ نوازشریف نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف سنبھالنے کے بعد مصدق ملک کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…