اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، پاکستان کے بارے میں امریکی رویے کے دور س نتائج ہیں، امریکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ذریعے اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں روش کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ حکومت کو امریکا کے معاملے پر
اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے ۔ اور پارلیمنٹ اتحادیوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سیاست نے امریکی معاشرے کو تقسیم کر دیا ہے لیکن پاکستان سے متعلق امریکہ کے رویے کے اثرات دور تک ہو سکتے ہیں امریکا آئی ایم ایف اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ذریعے اثرورسوخ استعمال کر کے پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوشش ضرور کرے گا۔ دریں اثناء سابق وزیر خارجہ خورشید احمد قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر جوابی بیان بہت مناسب ہے جس کی پوری قوم نے حمایت کی، امریکی صدر کی نظریں 2020 کے الیکشن پر ہیں ٹرمپ انتظامیہ دنیا بھر میں کئے گئے معاہدے توڑ رہی ہے جبکہ یورپی ممالک بھی امریکہ پالیسیوں سے یکسر اختلاف رکھتے ہیں۔ کھربوں امریکی ڈالر افغانستان میں کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی مناسب اور کرارا جواب دیا جس کی پوری قوم نے حمایت کی ہے خوش قسمتی سے اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں جبکہ آرمی چیف کے بیان کے بعد کسی کو کوئی شک نہیں رہا ہو گا انہوں نے کہا کہ امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں لاقانونیت ہے۔ امریکیوں کے دےئے ہوئے کھربوں ڈالر افغانستان میں کرپشن کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ خورشید قصوری نے کہا کہ امریکی صدر کا اگلا ٹارگٹ معاہدے توڑ رہی ہے یورپی ممالک امریکی پالیسیوں سے یکسر اختلاف رکھتے ہیں جبکہ امریکا کے آنے کے بعد افغانستان میں مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔