پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کا اپنے بند کئے گئے اہم خلیجی ممالک کے منافع بخش روٹس پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے اپنے بند کئے گئے منافع بخش روٹس پر پروازیں دوبارہ سے شروع کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں لاہور سے مسقط کے بعد اب سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے بھی پروازیں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائرمارشل ارشد ملک نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیالکوٹ پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی

حیثیت رکھتا ہے اور اسکا دنیا سے تیز رفتار رابطہ نا گزیر ہے ۔ پی آئی اے نے پاکستان کے پہلے نجی شعبے کے تحت چلنے والے ائر پورٹ سے سب سے پہلے اپنی پروازیں شروع کیں ۔ پی آئی اے مستقبل میں سیالکوٹ سے یورپی ممالک کے لئے بھی پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہی۔ ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے اور مسافروں کو ان کے قریب ترین ائر پورٹس سے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کی مارکیٹنگ ٹیم حکمت عملی طے کر رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ،میجر جنرل (ر)محمد عابد نذیر تقریب کے مہمان خصو صی تھے ، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد عارف، اسٹیشن منیجر طارق گلزار اور پی آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلی افسران بھی شریک تھے۔سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں یہ پروازیں منگل اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کے بعد شارجہ کے لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد پانچ ہو جائے گی جن میں سے تین پہلے ہی تربت سے شارجہ کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…