اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اس آدمی کے کپڑے پہنناعجیب ہے جسے ہم نے 20 منٹ پہلے قتل کیا۔۔!جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سنسنی خیز آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سنسنی خیز آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔ترک میڈیا نے ایک آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات جاری کی ہے جو مبینہ طور پر جمال خاشقجی اور قاتلوں کی گفتگو پر مبنی ہے۔ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر جمال خاشقجی کہہ رہے ہیں کہ چھوڑو میرا ہاتھ، تمہیں پتہ ہے تم کیا کر رہے ہو؟۔ترک اخبار کے مطابق سعودی قونصل خانے میں خاشقجی کے داخل ہوتے

ہی شور، لڑائی جھگڑے کی آوازیں ریکارڈ ہوئیں۔آڈیو ٹیپ میں ریکارڈ آواز کے مطابق ایک شخص کہہ رہا ہے کہ اس آدمی کے کپڑے پہنناعجیب ہے جسے ہم نے 20 منٹ پہلے قتل کیا۔قتل کے بعد جمال خاشقجی کے کپڑے پہن کر باہر نکلنے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جوتے چھوٹے ہیں، دوسرے پہننے دو۔ترک اخبار روزنامہ حریت کے مطابق جوتے چھوٹے ہونے کی شکایت والے شخص کی آواز مصطفےٰ المدنی کی تھی ٗ مصطفےٰ المدنی کو چند گھنٹے بعد خاشقجی کے کپڑے پہنے بلو مسجد کے سامنے سے گزرتے دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کیلئے کام کرنے والے جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو کاغذات کی تصدیق کیلئے سعودی قونصل خانے گئے تھے تاہم واپس نہیں آئے تھے۔ترک حکام کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ٗمبینہ قاتلوں نے خاشقجی کو غدار کہہ کر مخاطب کیا، مبینہ قاتلوں نے کہا کہ آج تمہیں حساب دینا پڑیگا۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ ایک دو روز میں آجائے جس میں پتہ چل جائے گا کہ یہ اقدام کس نے کیا۔امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اپنی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…